جاپانی حکومت کا امریکی فوج سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک پر زور

جاپان کے ترجمان اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت جاپان میں تعینات امریکی افواج پر زور دے گی کہ اسکے اہلکاروں کی جانب سے جاپانی شہریوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مکمل تدارک کیا جائے۔

چیف کابینہ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا نے جنوبی جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر میں مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات سے متعلق انکشافات کے حالیہ سلسلے کے بارے میں جمعہ کو صحافیوں سے بات کی۔

تازہ ترین واقعے میں، امریکی میرین کور کے ایک رکن کو پریفیکچرل پولیس نے جمعرات کے روز ایک خاتون کی چھاتیوں کو چھونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

جناب ہایاشی نے کہا کہ ایسے نازیبا واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے جن میں امریکی فوجی اہلکار ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے امریکی فوج سے کہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روکتھام کے لیے جامع اقدامات کرے اور یہ کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت ہر ممکن موقع استعمال کرے گی۔