مشرقی اور مغربی جاپان میں شدید گرمی کی لہر، حکام کی جانب سے لُو لگنے کے خطرے کا انتباہ

شدید گرمی کی لہر نے جمعرات کے روز مشرقی اور مغربی جاپان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وسطی جاپان کے شہر شیزُواوکا میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک یعنی لُو لگنے سے بچنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی اور مغربی جاپان میں زیادہ دباؤ کے ایک مضبوط نظام کے سبب بحرالکاہل کے رُخ پر واقع علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ شیزُواوکا شہر کا درجہ حرارت 39.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک ریکارڈ ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی درجہ حرارت رواں سال پہلی بار 35 ڈگری تک پہنچ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سال کے ان دنوں میں درجہ حرارت اچانک بڑھنے کے سبب، خصوصاً معمر افراد سمیت، زیادہ لوگ ممکنہ طور پر لُو لگنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں اور اُن میں سے کچھ جان کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔