جاپان کا جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ چار فریقی سربراہ اجلاس

جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فُومیو اگلے ہفتے امریکہ میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کا اہتمام کر رہے ہیں۔

جناب کشیدا نے بدھ کے روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں بتایا کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے لیے جرمنی جائیں گے۔

انہوں نے جاپان اور نیٹو کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ جاپان اور جرمنی کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی امید کا اظہار کیا تاکہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال سے نمٹنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جناب کشیدا جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، جنہیں جاپان کے ہمراہ ہند بحرالکاہل خطے کے شراکت داروں کے طور پر نیٹو سربراہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔