امریکہ کا یوکرین کے لیے 2.3 ارب ڈالر امدادی پیکیج

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بتایا ہے کہ یوکرین کو 2.3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سیکیورٹی امداد امریکہ سے جلد روانہ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

جناب آسٹن نے منگل کو پینٹاگون میں یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف کے ساتھ ملاقات سے قبل اس منصوبے کا اعلان کیا۔

جناب آسٹن نے کہا کہ امریکہ، یوکرین کی "ناگزیر اہمیت کی حامل صلاحیت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جس کی یوکرین کو آج روسی جارحیت کو پیچھے دھکیلنے اور کل روسی جارحیت کو روکنے کے لیے ضرورت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج میں ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز اور دیگر اہم ہتھیار شامل ہوں گے۔

جناب آسٹن کا یہ بیان اگلے ہفتے واشنگٹن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے پہلے سامنے آیا ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں رہنما یوکرین کی اعانت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جناب عمروف نے مجوزہ امداد کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی آئندہ رکنیت کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کے وہ منتظر رہیں گے۔