ہواسونگ 11 میزائل کا تجربہ 'کامیاب': شمالی کوریائی میڈیا

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیر کو ایک نئی قسم کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل، ہواسونگ 11 کے کامیاب تجربے کی اطلاع دی ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ 4.5 ٹن کلاس "سپر لارج وار ہیڈ" لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نے زیادہ سے زیادہ 500 کلومیٹر کی حد تک پرواز کی۔

خبر رساں ایجنسی نے ملک کی میزائل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جولائی میں ہواسونگ 11 کا دوبارہ تجربہ کیا جائے گا تاکہ 250 کلومیٹر کی حد میں سپر لارج وار ہیڈ کی دھماکہ خیز قوت اور دیگر صلاحیتوں کی تصدیق کی جا سکے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے پیر کے روز کہا کہ شمالی کوریا نے ملک کے جنوب مغربی علاقے سے شمال مشرقی سمت میں دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا کا اعلان ان میزائلوں میں سے ایک کے بارے میں باور کیا جاتا ہے۔