جاپان کے H3 راکٹ نے سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا

جاپان کے نئے جدید ترین H3 راکٹ نے اپنے تیسرے لانچ میں زمین کا مشاہدہ کرنے والے مصنوعی سیارے کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا ہے۔

راکٹ پیر کو دوپہر کے کچھ دیر بعد جنوب مغربی پریفیکچر کاگوشیما کے تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ ہوا۔

H3 راکٹ نے روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد مصنوعی سیارے ’دائیچی 4‘ کو طے شدہ مدار میں پہنچانے سے قبل، اپنے بوسٹر راکٹوں اور پہلے مرحلے کے انجن کو چھوڑ دیا۔

توقع ہے کہ ریڈار ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ’دائیچی 4‘، آفات سے ہونے والے نقصانات کا مشاہدہ کرنے اور آتش فشانی سرگرمیوں سے متعلق غیر معمولی تبدیلیوں کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

H3 راکٹ، جاپان کی خلائی تحقیقی ایجنسی جاکسا اور مِتسُوبیشی ہیوی انڈسٹریز تیار کر رہی ہیں۔

پچھلے سال پہلے H3 راکٹ کی لانچنگ ناکامی اور زمین کے مشاہداتی مصنوعی سیارے دائیچی 3 کی تباہی پر ختم ہوئی، جسے وہ لے جا رہا تھا۔

درستگی کے اقدامات کے بعد اس سال فروری میں دوسری کوشش کامیاب رہی۔