شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں: سیئول

جنوبی کوریائی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح شمالی کوریا سے داغے گئے دو میزائلوں میں سے ایک ممکنہ طور پر شمالی کوریائی حدود میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا سمندر میں گر گیا ہے۔

سیئول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل ساؤتھ ہوانگہے صوبے سے تقریباً 10 منٹ کے فاصلے سے داغے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شمال مشرق کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

پہلا پراجیکٹائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل تھا جس نے تقریباً 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ دوسرے نے تقریباً 120 کلومیٹر کا سفر کیا، لیکن حکام کے مطابق انہوں نے ابھی تک اس کی قسم کا تعین نہیں کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زمین پر گرنے والے میزائل نے اڑان بھرتے ہی غلط طریقے سے پرواز کی تھی۔

پیانگ یانگ نے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کی گزشتہ ہفتے کی مشترکہ مشق کی اتوار کے روز مذمت کی تھی۔