جاپان غیرملکی طلباء کو ہائی اسکول کے داخلہ امتحان میں مدد دے گا

جاپان کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر کے سرکاری سینئر ہائی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ امتحانات میں غیرملکی درخواست دہندگان کو خصوصی توجہ فراہم کریں۔

وزارت نے علاقائی تعلیمی بورڈز کے لیے جاری کردہ نوٹس میں، سینئر ہائی اسکولوں کے لیے درخواست دینے والے غیرملکی شہریوں کی مدد کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات کو مرتب کیا ہے۔

وزارت نے بیرونی ممالک سے آنے والے بچوں کے لئے جاپانی معاشرے میں آزاد شہری بننے کے لئے سینئر ہائی اسکول کی موزوں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کا حوالہ دیا ہے۔

نوٹس میں ایسے درخواست دہندگان کے لیے خصوصی کوٹہ طے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں انہیں امتحان کے دوران لغات استعمال کرنے کی اجازت دینے اور ان کے امتحانی پرچوں میں زیادہ مشکل کانجی حروف کے ساتھ صوتی ہیراگانا حروف فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ انہیں سوالات پڑھنے میں مدد مل سکے۔

وزارت کی طرف سے 2021ء میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ 47 ہزار سے زیادہ بچوں میں جاپانی زبان کی معقول مہارت کی کمی تھی، جو کہ تقریباً دس سالہ عرصے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔