جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ سمندری مشقیں مکمل

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے دفاعی اہلکاروں نے اپنی نئی شروع کی گئی مشترکہ مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ ’’فریڈم ایج‘‘ مشق بحیرۂ مشرقی چین اور دیگر مقامات پر کی گئی۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ سات قسم کی مشقیں کی گئیں، جن میں سمندر میں میزائل دفاعی کارروائی اور سائبر حملے کا جواب دینا شامل ہے۔

امریکی بحریہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ تصاویر میں MH-60 ہیلی کاپٹر اور FA-18 لڑاکا طیارے جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز USS تھیوڈور روزویلٹ سے اڑان بھرتے اور اترتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات کے خلاف مزاحمت اور ردعمل کی اپنی اہلیت کو بڑھایا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممالک نے خراب موسم کے باوجود مشق مکمل کی، جس سے سہ فریقی سلامتی تعاون کو فروغ دینے کے انکے مضبوط ارادے کا اظہار ہوا ہے۔