شہنشاہ اور ملکہ کا برطانیہ کا دورہ مکمل

جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو، برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے ہفتے کی شام کو واپس جاپان پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ سے روانگی سے قبل، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی گئے، جہاں دونوں نے جوانی کے دنوں میں تعلیم حاصل کی تھی۔

شاہی جوڑے نے جمعہ کو بلیول کالج کا دورہ کیا۔ ملکہ نے وزارت خارجہ میں کام کرنے کے دوران دو سال تک وہاں تعلیم حاصل کی تھی۔

شاہی جوڑے نے بعد میں یونیورسٹی کے چانسلر کی طرف سے دیے گئے ظہرانے اور ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ملکہ کو اعزازی ڈگری دی گئی۔

شہنشاہ نے آکسفورڈ کے مرٹن کالج میں بھی دو سال تک تعلیم حاصل کی تھی۔

شہنشاہ نے تعریفی الفاظ اور مہمان نوازی پر برطانوی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

شہنشاہ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ، جاپان اور برطانیہ کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔