سافٹ بینک گروپ اے آئی طبّی معاونت کا کاروبار شروع کرے گا

جاپان کے سافٹ بینک گروپ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی، ٹیمپَس اے آئی کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے صحت دیکھ بھال کا ایک نیا کاروبار شروع کرے گا۔

اِس مشترکہ کاروبار کی سرگرمیاں اگست میں شروع ہوں گی۔

ٹیمپَس مریضوں کی جینیاتی معلومات اور امراضیاتی ٹیسٹ جیسے طبّی ڈیٹا کے نتائج کا انتظام سنبھالتی ہے۔

مذکورہ مشترکہ کاروبار اس سال کے آخر تک اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مخفی کردہ طبّی ڈیٹا جمع کرنے کا آغاز اور اُس کا تجزیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مختلف علاج کا انتخاب پیش کرنے والی ایک اے آئی طبّی معاونت خدمت تیار کی جائے گی اور یہ چند سالوں میں کام کرنا شروع کردے گی۔

سافٹ بینک گروپ کے چیئرمین اور منتظمِ اعلیٰ سون ماسایوشی نے کہا ہے کہ بیماریاں صفر تک کم نہیں ہوں گی، لیکن لوگوں کے بیماری یا موت سے پیدا ہونے والے غم کو ممکنہ حد تک کم کرنا اہم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کا واضح ادراک کرنے کے لیے "ہمیں اے آئی کی صلاحیت سمیت طبّی سائنس اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے"۔