مغربی اور مشرقی جاپان میں ہفتے تک موسلادھار بارش کا امکان

موسمیاتی برسات کے ایک خط اور کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے کرۂ ہوائی غیر مستحکم ہو رہا ہے، اور یہ مغربی اور مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش لا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ کاگوشیما اور شِزُواوکا پریفیکچر میں مٹّی کے تودے گر سکتے ہیں، کیونکہ جمعے کے روز تک ہونے والی بارش سے زمین نرم پڑ چکی ہے۔

جاپان کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے خط میں آتی ہوئی گرم مرطوب ہوا اور کِیُوشُو سے کانتو تک کے علاقوں میں کم دباؤ کا نظام، مغربی اور مشرقی جاپان میں کرۂ ہوائی کی صورتحال کو انتہائی غیر مستحکم بنا رہا ہے۔

شِزُواوکا پریفیکچر پر دوپہر سے پہلے موسلادھار بارش کی گھٹائیں بن گئیں۔

کاگوشِیما اور شِزُواوکا پریفیکچر کے کچھ حصّوں میں مٹّی کے تودے گرنے کے خطرے کا انتباہ جاری ہو چکا ہے۔

کاگوشیما پریفیکچر کے اِبُوسُکی شہر اور کِنکو قصبے میں 20 جون سے اب تک 700 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ یہ مقدار اِن جگہوں پر عام طور پر اوسطاً ایک سال کے دوران جُون کے پورے مہینے میں ہونے والی بارش سے زیادہ ہے۔

موسمیاتی برسات کا خط ہفتے تک مغربی اور مشرقی جاپان میں شدید بارش لائے گا۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔