ٹوکیو میں ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر 160 کی درمیانی سطح پر

جمعرات کے روز ٹوکیو کی غیر ملکی زر مبادلہ منڈی میں ین، ڈالر کے مقابلے میں 160 کی درمیانی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

منڈی کے سرمایہ کار جاپانی حکومت اور مرکزی بینک کی جانب سے ممکنہ مداخلت کے بارے میں زیادہ محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

جاپانی وزیر خزانہ سُوزُوکی شُن اِچی نے جمعرات کی صبح کہا کہ ان کی وزارت ین کی قدر میں کمی کی وجوہات کا محتاط انداز میں جائزہ لے گی اور ضروری اقدامات کرے گی۔

اس بیان کے باعث کچھ سرمایہ کار دوبارہ جاپانی کرنسی خریدنے کی جانب راغب ہوئے۔