شارپ نے حصص یافتہ گان کے اجلاس سے قبل نئے سی ای او کا اعلان کردیا

جاپانی الیکٹرونکس کمپنی شارپ اپنے شیئر ہولڈروں کے اجلاس سے ایک روز قبل اپنی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہی ہے۔ یہ کمپنی اپنی توجہ گھریلو آلات پر مرکوز کرنے کے منصوبے کے ساتھ تقریباً دو سال بعد اپنا پہلا جاپانی سربراہ مقرر کر رہی ہے۔

تائیوان کی ہون ہائی پریسیژن انڈسٹری کی ذیلی کمپنی شارپ کا کہنا ہے کہ نائب صدر اوکیتسُو ماساہیرو صدر اور منتظم اعلیٰ بن جائیں گے۔

اوکیتسُو نے 1980 میں شارپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے گھریلو آلات کے کاروبار کیلئے ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

شارپ نے اپنے چینی اور جنوبی کوریائی حریفوں کا مقابلے کرنے میں مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ کمپنی نے مارچ تک کے مالی سال کے لئے مسلسل دوسرے سال مجموعی خسارہ ظاہر کیا ہے۔

حصص یافتہ گان کے اجلاس میں منظوری کی صورت میں، موجودہ صدر اور منتظم اعلیٰ وُو پو سُوان نمائندہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔