متعدد وار ہیڈز لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد وار ہیڈ میزائل کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ اس کی میزائل انتظامیہ نے بدھ کے روز ’’انفرادی موبائل وار ہیڈز کی علیحدگی اور گائیڈنس کنٹرول کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘‘۔

یہ اعلان ملک کی حکمراں ورکرز پارٹی کے اخبار اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے کیا گیا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے، 170 سے 200 کلومیٹر کے دائرے میں کیا گیا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ علیحدہ ہونے والے موبائل وار ہیڈز کو تین کوارڈینیٹ اہداف تک درست طریقے سے پہنچایا گیا۔

شمالی کوریا کا پانچ سالہ دفاعی منصوبہ اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے میں میں متعدد وار ہیڈز والے میزائلوں کی تیاری کا کہا گیا ہے۔