امریکی اور روسی دفاعی سربراہان کا 15 ماہ میں پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ

امریکہ اور روس کے دفاعی سربراہان نے 15 ماہ میں پہلی بار فون پر بات چیت کی ہے۔

امریکی اور روسی حکومتوں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے منگل کے روز ٹیلی فونک ملاقات کی۔ یہ فون کال لائیڈ آسٹن نے کی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے ’’یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ کے دوران مواصلاتی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا‘‘۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وزراء نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیلوسوف نے یوکرین کی مسلح افواج کو امریکی ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات کو اجاگر کیا۔