جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس جرمنی، فرانس اور اسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرے گی

جاپان کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی سیلف ڈیفنس فورس جولائی میں جرمنی، فرانس اور اسپین کے ساتھ جاپان میں سلسلہ وار مشترکہ مشقیں کرے گی۔

مذکورہ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ "پیسفک اسکائیز" مشقوں کا ایک حصہ ہے، جو اِس وقت تین یورپی ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان ہوائی اور آسٹریلیا سمیت علاقوں میں جُون کے وسط سے تقریباً دو ماہ تک کیلئے ہو رہی ہیں۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ 30 سے ​​زائد طیارے، جن میں تین یورپی ممالک کے لڑاکا، نقل و حمل کے طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکر شامل ہیں، 19 سے 25 جولائی تک جاپان میں تعینات کیے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب اِن تینوں ممالک کی فضائیہ کے طیارے ایک ہی وقت میں جاپان میں تعینات کیے جائیں گے۔

توقع ہے کہ وہ جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ ہوکائیدو کے اُوپر فضاؤں اور کانتو علاقے کے قریب مشقیں کریں گے۔