مِتسُوئی متحدہ عرب امارات کے منصوبے میں شامل

جاپان کا بڑا تجارتی ادارہ مِتسُوئی اینڈ کمپنی متحدہ عرب امارات میں ایک منصوبے میں شامل ہو گیا ہے، جس میں 2027 سے امونیا کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

امونیا کو توانائی حاصل کرنے کا جدید ترین ذریعہ سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ جلنے پر یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرتا ہے۔

اس منصوبے کی قیادت انرجی گروپ ایڈناک کر رہا ہے، جو ابوظہبی حکومت کی ملکیت ہے۔

ذرائع کے مطابق یہاں 2027 سے سالانہ 10 لاکھ ٹن امونیا کی پیداوار شروع ہو گی۔

مِتسُوئی پیداوار کا کچھ حصہ جاپان اور دیگر ایشیائی ممالک کو برآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ایندھن جہازوں اور بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مِتسُوئی کے حکام کے مطابق امونیا کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ کمپنی یہ کیمیائی مرکب امریکہ میں سالانہ دس لاکھ ٹن تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔