جاپان، صحت دیکھ بھال اور نرسنگ صنعتوں کی مزید ترقی کیلیے ٹاسک فورس قائم کرے گا

جاپان کی وزارتِ صحت ملک میں صحت دیکھ بھال اور نرسنگ صنعتوں کی ترقی کے طریقوں کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکومتِ جاپان نے اس سال کے پالیسی منصوبے کی جمعہ کے روز منظوری دیدی ہے۔ طبّی نگہداشت اور نرسنگ شعبوں کو وسعت دیکر ترقی کی صنعتیں بنانا مقاصد میں شامل ہے۔

وزارتِ صحت نے ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سربراہی وزیرِ صحت تاکیمی کیئزو کریں گے۔ یہ ٹاسک فورس اُٹھائے جا سکنے والے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لے گی۔

توقع ہے کہ یہ ٹاسک فورس طبّی اداروں کو اُن غیرملکی مریضوں کو قبول کرنے میں مدد دینے کے طریقوں کا جائزہ لے گی جو جاپان کی طبّی ٹیکنالوجی اور خدمات سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور طبّی نگرانوں کو تربیت دینے کے طریقے بھی تلاش کرے گی۔

مذکورہ ٹاسک فورس اِس بات پر غور کرے گی کہ جاپان دوسرے ممالک کے ساتھ اُس علم و آگاہی کا اشتراک کیسے کر سکتا ہے جو اُس نے اپنے معمّر ہوتے معاشرے اور ہمہ گیر صحت بیمہ نظام سے حاصل کی ہے۔

وزارتِ صحت، جاپانی ادویات اور طبّی ٹیکنالوجی کی بیرونِ ملک مانگ کو پورا کرنے کے طریقے بھی تیار کرنا چاہتی ہے۔