جنوبی کوریا، جاپانی امور کے ماہر کو جاپان میں نیا سفیر مقرر کرے گا

جاپان اور جنوبی کوریا کے تعلقات سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریائی حکومت، جاپانی سیاست کے ایک ماہر کو جاپان میں اپنا نیا سفیر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاک چول ہی، اس وقت جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے تحت ایک تجزیاتی ادارے، کوریا نیشنل ڈپلومیٹک اکیڈمی کے سربراہ ہیں۔

جنوبی کوریائی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جناب پاک کو جاپان کے ساتھ مستقبل پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے 60 برس آئندہ سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل جناب پاک، سیئول نیشنل یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین اور پروفیسر تھے۔ وہ طویل عرصے سے جاپانی سیاست پر تحقیق کر رہے ہیں اور جاپانی امور کے معروف ماہر ہیں۔

2022ء کے جنوبی کوریائی صدارتی انتخابات میں، وہ اس وقت کے امیدوار یُن سون نیئول کے کیمپ میں بطور خارجہ پالیسی مشیر شامل ہوئے تھے۔ ملکی صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل جناب یُن کے بھیجے گئے وفد کے ایک رکن کے طور پر جناب پاک نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔

پاک، گزشتہ سال مارچ میں کوریا نیشنل ڈپلومیٹک اکیڈمی کے سربراہ بنے تھے۔