اطالوی جزیرے پر 'کمفرٹ ویمن' کے علامتی مجسمے کی نقاب کشائی

اطالوی جزیرے سارڈینیا میں دورِ جنگ کی کمفرٹ ویمن کے علامتی مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے، جس پر جاپانی سفارت خانے نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مجسمہ عطیہ کرنے والے شہری گروپ کا کہنا ہے کہ مجسمہ اس ماہ کے اوائل میں شہر کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اسٹینٹینو قصبے میں نصب کیا گیا تھا۔

اس مجسمے کی نقاب کشائی ہفتے کے روز کی گئی۔

گروپ کا کہنا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مجسمہ رکھے جانے کے بعد یورپ میں عوامی مقام پر رکھا جانے والا یہ دوسرا ایسا مجسمہ ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ "دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے مظالم کے متاثرین" کی یاد میں لگایا گیا ہے اور اسے عالمی سطح پر حقوقِ نسواں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے ارادے سے عطیہ کیا گیا تھا۔

اٹلی میں جاپانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ مختلف متعلقہ فریقوں کو جاپان کے موقف کی وضاحت کر رہا ہے، اپنے سخت تحفظات سے آگاہ کر رہا ہے اور مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔