شہنشاہِ جاپان اور ملکہ، برطانیہ پہنچ گئے

شہنشاہِ جاپان نارُوہِیتو اور ملکہ ماساکو برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ 2019ء میں شہنشاہ نارُوہیتو کے تخت نشین ہونے کے بعد یہ بیرونِ ملک کا اُن کا دوسرا خیر سگالی دورہ ہے۔

شاہی جوڑے کو لیکر جانے والا ایک سرکاری ہوائی جہاز ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے کے فوراً بعد لندن کے قریب ایک ہوائی اڈے پر اُترا۔

شہنشاہ اور ملکہ آخری بار ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سرکاری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

اس بار، بادشاہ چارلس نے اُنہیں سرکاری طور پر مدعو کیا تھا۔

جاپانی شاہی جوڑا منگل کے روز استقبالیہ تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ بکنگھم پیلس میں ضیافت میں بھی شرکت کرے گا۔