جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ، برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ

جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو برطانیہ کے آٹھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

شہنشاہ اور ملکہ، ہفتے کے روز ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے ایک سرکاری طیارے میں روانہ ہوئے۔

وہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر لندن پہنچیں گے۔

بادشاہ چارلس نے شہنشاہ اور ملکہ کو سرکاری طور پر مدعو کیا ہے۔ وہ منگل کو ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے اور ساتھ ہی بکنگھم پیلس میں ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔