ٹوکیو میں بارش کے باوجود بین الاقوامی یوگا ڈے سیشن

یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، جمعہ کے روز ٹوکیو میں بھارتی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوگا سیشن میں کئی افراد شریک ہوئے۔

ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار 200 سے زیادہ افراد یوگا کرنے کے لیے تسُوکیجی ہونگان جی بدھ مندر کے احاطے میں اکٹھے ہوئے۔ بھارتی کونسل برائے ثقافتی تعلقات کے یوگا گُرو ڈاکٹر سنجے کمار کی رہنمائی میں لوگوں نے یوگا کے مختلف آسنوں کی مشق کی۔ بارش کی وجہ سے لوگوں نے ہاتھوں میں چھتریاں تھامے ہوئے، کھڑے ہو کر یوگا کے مختلف آسن کیے۔

50 کے پیٹے کی ایک بھارتی خاتون نے کہا کہ بارش کے باوجود بہت سارے لوگوں کے ہمراہ یوگا کرنا ایک بہت ہی منفرد اور دلچسپ تجربہ تھا۔