ٹوکیو کے نئے گورنر کا انتخاب، ریکارڈ 56 امیدوار میدان میں

ٹوکیو کے گورنر کے انتخاب کے لیے جولائی کے اوائل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نیا گورنر بننے کے لیے 17 روزہ انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ ریکارڈ 56 امیدوار مد مقابل ہیں۔

یہ تعداد 2020 کے گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے والے 22 امیدواروں سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت کومےتو رضاکارانہ طور پر موجودہ گورنر کوئیکے یُورِیکو کی حمایت کر رہی ہیں۔ محترمہ کوئیکے کو ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپلز کی ٹوکیو شاخ اور علاقائی پارٹی تومِن فرسٹ کی رضاکارانہ حمایت بھی حاصل ہے۔

کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی، جاپانی کمیونسٹ پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، ایوان بالا کی سابق قانون ساز محترمہ رینہو کی حمایت کر رہی ہیں۔

گزشتہ آٹھ سال کی دو مدتوں کے دوران محترمہ کوئیکے کی بطور گورنر کارکردگی، انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ رہے گی۔

ووٹنگ 7 جولائی کو ہو گی۔