میانمار میں جاپانی امداد سے پل کی تعمیر مکمل

میانمار میں جاپان کی مالی امداد سے تعمیر کیا جانے والا ایک پل مکمل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ 2021 میں بغاوت کے ذریعے فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد بھی جاری رہا۔

ہفتے کے روز ملک کے سب سے بڑے شہر یانگون کے قریب پل کی تکمیل کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء میں سینئر جنرل من آنگ ہلینگ اور جاپانی تعمیراتی اہلکار شامل تھے۔

چار کلومیٹر طویل پل کو جاپان کی سرکاری ترقیاتی امدادی اسکیم کے تحت ین قرضوں سے مالی اعانت فراہم کی گئی۔

سینئر جنرل نے کہا کہ 2021 میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے تعمیرات اور قرضے رک گئے تھے، لیکن دونوں فریقوں کے مذاکرات کے بعد یہ منصوبہ جاری رہا۔

جاپان نے بغاوت کے بعد سے میانمار میں نئے منصوبوں کو معطل کر دیا ہے، لیکن پل کے منصوبے کو آگے بڑھایا کیونکہ دونوں ممالک نے 2017 میں قرضوں پر اتفاق کیا تھا۔