وسطی جاپان میں ریچھ کا حملہ، ایک خاتون شدید زخمی

وسطی جاپان کے ناگانو پریفیکچر میں ریچھ کے حملوں کے سلسلے کے ایک تازہ ترین واقعے میں ریچھ کے ہاتھوں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ 41 سالہ خاتون نے ہفتے کی صبح تقریباً 4 بجکر 30 منٹ پر فون کر کے بتایا کہ تاکایاما گاؤں میں ایک ریچھ نے اُن پر حملہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاتون اخبارات کی فراہمی کر رہی تھیں کہ اس دوران اُن پر عقب سے حملہ کیا گیا۔

ریچھ نے خاتون کی دائیں کلائی کو کاٹ لیا اور اُن کی پیٹھ پر خراشیں ڈال دیں، جس کی وجہ سے بڑی چوٹیں لگیں جنہیں توقع ہے کہ ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک ماہ لگے گا۔

یہ واقعہ جمعے کی شام کِجی مادائرا گاؤں میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص کے معمولی زخمی ہونے کے بعد پیش آیا ہے۔

یکم اور 2 جون کو ریچھوں نے دو دیگر افراد کو بھی زخمی کر دیا تھا۔

پریفیکچر کی حکومت نے ریچھ سے چوکنّا رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت پہاڑوں سے دور رہیں، جب ریچھ سرگرم ہوتے ہیں۔