سوزوکی کا تھائی لینڈ میں آٹوموبائل پلانٹ بند کرنے کا اعلان

جاپانی گاڑی ساز کمپنی سوزوکی موٹر نے 2025 کے آخر تک تھائی لینڈ میں اپنی ذیلی آٹوموبائل کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کی ذیلی کمپنی سوزوکی موٹر تھائی لینڈ آٹوموبائل کی مقامی پیداوار ختم کر دے گی۔

سوزوکی کو چینی EV آٹومیکرز کے ساتھ سخت مقابلے کے سبب اپنی چھوٹی کاروں کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پک اپ ٹرکوں کی بھاری مقامی مانگ کی وجہ سے بھی کمپنی کو منڈی میں قدم جانے کے لیے جد و جہد کرنا پڑی ہے۔

تھائی لینڈ میں اسکے آٹوموبائل پلانٹ نے 2012 سے پیداوار شروع کی، اور اپنے عروج پر تقریباً 60,000 یونٹس تیار کیے۔ تاہم گزشتہ سال پیداوار صرف 7,000 یونٹس رہ گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آسیان خطے کے ساتھ ساتھ جاپان اور بھارت کے پلانٹس سے کاروں کی درآمد کے ذریعے تھائی لینڈ میں آٹوموبائل فروخت کرنا جاری رکھے گی۔

قبل ازاں ایک اور جاپانی کار ساز کمپنی، سُوبارُو تھائی لینڈ میں اپنی پیداوار ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر چکی ہے۔