جاپان، توسیع شدہ امریکی فوجی مشقوں میں شامل

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز نے پہلی بار دو سالہ امریکی فوجی مشقوں میں شمولیت اختیار کی ہے جنہیں ویلینٹ شیلڈ 24 کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا جمعہ کے روز ہند بحرالکاہل میں آغاز ہوا۔

بڑے پیمانے کی یہ مشقیں ایک وسیع علاقے میں ہو رہی ہیں جو گوام کے پانیوں سے جاپان تک پھیلا ہوا ہے۔

جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز USS رونالڈ ریگن کی جنوبی جاپانی ساحل کے قریب مشق کا مشاہدہ کرنے کے لیے NHK سمیت میڈیا ایک کارگو ہوائی جہاز میں سوار ہوا۔

امریکی کمانڈر گریگوری نیوکرک نے کہا کہ جاپان کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریق بہت اعلیٰ سطح پر تربیت کے لیے زیادہ کثرت سے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

بظاہر زمین کی فضا سے باہر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے, امریکی خلائی فورس بھی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے.