کیوتو میں ہیئان جِنگُو عبادتگاہ میں جاپانی آئرِس پھول جوبن پر

کیوتو شہر میں ہیئان جِنگُو عبادت گاہ آنے والے لوگ پوری طرح کھلے ہوئے جاپانی آئرِس کے پھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

عبادت گاہ کے باغ میں تقریباً 2,000 سفید، نیلے اور جامنی رنگ کے پھول، جنہیں جاپانی زبان میں ہانا شوبو کہتے ہیں، کھلے ہوئے ہیں۔

باغ میں داخل ہونے کے لیے، زائرین کو عام طور پر داخلہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، لیکن یہاں داخلہ جمعہ کو عوام کے لیے مفت تھا۔

زائرین نے ایک عارضی پل پر چہل قدمی کی جو عام طور پر سال کے تقریباً اس وقت تالاب پر نصب کیا جاتا ہے۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا کہ پانی پر پھولوں کا عکس متاثر کن تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے اتنی بڑی تعداد میں یہ پھول پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔

عبادت گاہ میں آئرِس کے پھولوں کا موسم 20 جون تک جاری رہے گا۔