چین کی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ

چین کے تازہ ترین تجارتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مئی میں مسلسل دوسرے ماہ برآمدات میں اضافہ ہوا۔ یہ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا میں مضبوط فروخت کی وجہ سے ہوا۔

چین کے کسٹم حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں ڈالر میں برآمدات کی ماہانہ مالیت میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برقی گاڑیوں اور گھریلو آلات کی فروخت خصوصاً بہتر تھی۔

درآمدات میں بھی کچھ اضافہ ہوا، جو سال بہ سال کے لحاظ سے 1.8 فیصد تھا۔ چپ کی خریداری میں اضافہ اسکی بنیادی وجہ رہی۔

چین میں جائیداد و اراضی کی منڈی میں طویل عرصے سے سست روی اور روزگار کی سخت صورتحال کے اثرات کی وجہ سے اندروں ملک طلب سست ہے۔ برآمدات سے اقتصادی ترقی کی توقع ہے۔

تاہم، چینی برقی گاڑیوں کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے ان کی کم قیمتوں کے بارے میں امریکہ اور یورپ میں خدشات ہیں۔ اس صورتحال پر حکومتی ردعمل مستقبل میں چین کی برآمدات کے اعداد و شمار پر اثر ڈال سکتا ہے۔