جاپان کے یاماگاتا پریفیکچر میں ساتونیشیکی چیری کی فصل تیار

شمال مشرقی جاپان کے یاماگاتا پریفیکچر کے چیری کاشتکار اپنی مرکزی پیداوار، ساتونیشیکی چیری، درختوں سے اتارنے میں مصروف ہیں۔

یاماگاتا جاپان میں چیری کی سب سے زیادہ پیداوار کے علاقے کے طور پر معروف ہے، جہاں چیری کے باغات 3,000 ہیکٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔ کل کاشت کردہ رقبے میں ساتونیشیکی چیری کا حصہ تقریباً 70 فیصد ہے۔

ساگائے شہر میں کُماساکا شوتا کے باغ میں چیری اتارنے کا عمل جمعرات کو شروع ہوا۔ دس کے قریب کارکن صبح 5 بجے کے کچھ بعد کام کرنے کے لیے نکلے۔ انہوں نے سرخی مائل چیری پھل کو اپنے ہاتھوں سے چنا اور ڈبوں میں پیک کیے جانے سے پہلے اپنی ٹوکریوں میں ڈالتے رہے۔

کُماساکا نے بتایا کہ گزشتہ موسم گرما کی شدید گرمی کی وجہ سے اس سال زیادہ جڑواں پھل لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پیداوار ممکنہ طور پر 20 فیصد تک کم ہو کر تقریباً دو ٹن تک رہے گی۔

کُماساکا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال دوبارہ چیری چن سکنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے پورے جاپان میں اپنی چیری ترسیل دیکھنے کے لیے سخت محنت جاری رکھنے کا عزم کیا۔