ہند بحرالکاہل گروپ ماحول دوست و منصفانہ معیشت کے اہداف پر متفق

ہند بحرالکاہل اقتصادی لائحہ عمل برائے خوشحالی یا آئی پی ای ایف میں شامل ملکوں نے جمعرات کے روز کاربن کے اخراج میں کمی اور منصفانہ معیشت کے ہدف کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ ممالک کا یہ گروپ، چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

14 ممالک پر مشتمل اس فریم ورک کے وزراء نے خطے میں ماحول دوست اور منصفانہ معیشت کے لیے اہداف متعین کرنے والے دستاویزی بیانات پر دستخط کیے۔

جاپان، امریکہ اور بھارت سمیت رکن ممالک کے درمیان نومبر 2023 میں ان اہداف پر اتفاق رائے ہوا تھا۔

ماحول دوست معیشت معاہدے میں، قابل تجدید توانائی اور پاور اسٹوریج کے شعبوں میں رکن ممالک کی سرمایہ کاری کا کم از کم ہدف ایک کھرب بیس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

’’منصفانہ معیشت‘‘ کے معاہدے میں بدعنوانی کی روک تھام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رکن ممالک نے خطے میں اہم مواد کی سپلائی چینز کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

گروپ نے کہا ہے کہ وہ تجارت پر بھی ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گا۔