جاپان یوکرین کی تعمیر نو میں معاونت کے لیے تعاون میں اضافہ کرے گا

جاپانی حکومت یوکرین کے ساتھ ایک نئی دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں وہاں کی تعمیر نو کے لیے اقتصادی اقدامات شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کشیدا فومیو اور صدر ولودیمیر زیلینسکی کے درمیان اس سال کے گروپ آف سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت اور دستاویز پر دستخط کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ G7 سربراہی اجلاس 13 جون سے اٹلی میں منعقد ہو گا۔ زیلنسکی کو یوکرین کی صورتحال پر ہونے والی ایک بیٹھک میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

کشیدا نے جمعرات کے روز یہ بات زور دے کر کہی کہ یوکرین پر روسی حملے کے فوری خاتمے اور منصفانہ اور دیرپا امن کے جلد از جلد قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، اس مقصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین نے برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔

جاپانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر عوامل کے علاوہ ملکی آئین میں دی گئی حدود کے پیش نظر، جاپان کا تعاون ممکنہ طور پر توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یوکرین کی تعمیر نو میں اعانت کے لیے اقتصادی مدد پر محیط ہو گا۔