وزارت ٹرانسپورٹ نے معائنہ شروع کر دیا، یاماہا موٹر مرکز نگاہ

سرکاری حکام وسطی جاپان میں یاماہا موٹر کے ہیڈ آفس کا آن سائٹ معائنہ کر رہے ہیں۔

یہ اقدام اس ہفتے کے اوائل میں اِن انکشافات کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ اس موٹر سائیکل ساز اور ٹویوٹا موٹر سمیت چار دیگر جاپانی گاڑی ساز کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کارکردگی کے ٹیسٹ کے حوالے سے جعلسازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

وزارت نقل و حمل کے معائنہ کار بدھ کے روز شیزواوکا پریفیکچر میں یاماہا ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے۔

وہ ٹیسٹ ڈیٹا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ انچارج اہلکاروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

یاماہا نے تصدیق کی ہے کہ اس نے موٹر سائیکل کی ایک قسم میں شور کی جانچ مناسب طریقے سے نہیں کی۔ اس ماڈل کی فی الحال پیداوار جاری ہے۔ کمپنی نے اس کی ترسیل روک دی ہے۔

یاماہا کی جانب سے پہلے تیار کی جانے والی دو دیگر موٹر سائیکل ماڈلوں میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔

وزارت نے ٹویوٹا ہیڈکوارٹرز میں موقع پر معائنہ منگل کے روز شروع کیا۔