جاپان میں انیمے، واشوکُو اور دیگر فنون کی ترویج پر کام

حکومتِ جاپان نے انیمیشن اور جاپانی کھانوں یا واشوکُو سمیت ثقافت سے متعلقہ شعبوں کی ترقی و ترویج میں مدد کے لیے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔

فکری املاک کی حکمت عملی پر ایک حکومتی ٹاسک فورس سال 2033 تک اس طرح کے شعبوں کے ذریعے 5 سو کھرب ین، یا تقریباً 3 کھرب 20 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا معاشی اثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ مالیت موجودہ سے دوگنی ہے۔

’’کول جاپان اسٹریٹجی‘‘ کہلانے والی اس حکمت عملی کی ٹاسک فورس کا مقصد کاروباروں کو ڈیجیٹل ڈیٹا جیسے مواد کی بیرون ملک فروخت بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف حاصل کرنا ہے۔

دیگر اقدامات میں قدرتی اور ثقافتی خصوصیات کو بروۓ کار لاتے ہوئے سیاحتی منصوبوں کے ذریعے آنے والے سیاحوں کے مثبت معاشی اثرات کو ملک کے تمام حصوں میں پھیلانا شامل ہے۔

وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کابینہ کے متعلقہ وزراء کو تجویز کردہ اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نئی حکمت عملی کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں کوششوں کو فروغ دے گی۔