شاہی رسم کے مطابق ملکہ ماساکو نے دی ریشم کے کیڑوں کو خوراک

ملکہ ماساکو نے ریشم کے کیڑوں کو خوراک کھلانے کی جاپانی شاہی خاندان کی ایک روایتی تقریب میں حصہ لیا ہے۔

جاپانی ملکہ نے 19ویں صدی کے اواخر سے شروع ہونے والی ریشم سازی کی روایتی ثقافت کو آگے بڑھایا ہے۔

ملکہ منگل کے روز ٹوکیو میں شاہی محل کے احاطے میں واقع ایک مرکز میں گئیں جہاں ریشم کے کیڑوں کو پالا جاتا ہے۔ انہوں نے شہتوت کے پتے ’’کوشی مارُو‘‘ نامی ایک گھریلو قسم کے کیڑوں کو کھلائے جو اب تقریباً تین سینٹی میٹر لمبے ہو چکے ہیں۔

شاہی امور کی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ پتوں کے نیچے سے کیڑوں کو تیزی سے نمودار ہوتے دیکھ کر بہت خوش نظر آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ ان کیڑوں کا تیار کردہ ریشم حاصل کریں گی۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس مرکز میں تیار کردہ ریشم کو غیر ملکی معززین کے لئے تحائف میں استعمال کیا جائے گا۔