بھارتی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری

بھارت کے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے، جو کئی گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے۔ مقامی میڈیا نے ایگزٹ پولز کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت اتحاد کے سربراہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اکثریت حاصل ہونے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

اپریل میں شروع ہونے والے یہ انتخابات سات مراحل میں منعقد ہوئے۔ بھارت کے 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں میں 97 کروڑ کے قریب افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

ان انتخابات میں، مودی کی حکمران بی جے پی کا مقابلہ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی اور اس کے گرد جمع ہونے والے اپوزیشن اتحاد سے تھا۔ الیکشن میں معاشی ترقی، بے روزگاری اور مذہبی تقسیم پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔

انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا مطلب، دس سال سے برسر اقتدار جناب مودی کی تیسری مدت کی صورت میں برآمد ہو گا جس کے باعث وہ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے رہنماؤں کی صف میں شامل ہو جائیں گے۔