6 میگنی چیوڈ کے زلزلے کے بعد جوہری بجلی گھروں میں کسی خرابی کی اطلاع نہیں

جاپان کے جوہری نگران ادارے کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد بحیرۂ جاپان کے ساحل کے ساتھ واقع دو جوہری بجلی گھروں سے کسی قسم کی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

نیگاتا پریفیکچر میں کاشی وازاکی کاریوا جوہری بجلی گھر میں صفر تا سات کے جاپانی زلزلہ پیما پر 4 درجے کا ارتعاش ریکارڈ کیا گیا۔

اِشی کاوا پریفیکچر کے شِکا جوہری بجلی گھر میں زلزلے کا ارتعاش 3 ریکارڈ کیا گیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ان تنصیبات پر تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دونوں جوہری بجلی گھروں کے تمام ری ایکٹر طویل عرصے سے بند ہیں۔