اِشی کاوا پریفیکچر میں 6 میگنی چیوڈ کا زلزلہ

جاپان کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا پریفیکچر میں 6 میگنی چیوڈ کا زلزلہ آیا ہے۔ حکام کے مطابق تسونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ زلزلہ پیر کی صبح تقریباً 6 بج کر31 منٹ پر آیا۔ تخمینہ ہے کہ زلزلے کا مرکز 14 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا پریفیکچر کے واجیما اور سُوزُو شہروں میں صفر تا سات کے جاپانی زلزلہ پیما پر بالائی 5 شدت کا ارتعاش ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پریفیکچر کے نوتو قصبے میں زیریں 5 اور ناناؤ شہر کے ساتھ ساتھ انامیزُو قصبے اور نیگاتا پریفیکچر کی کچھ بلدیات میں بھی 4 درجے کا ارتعاش محسوس کیا گیا۔