بھارتی انتخابات میں رائے دہی مکمل، مودی اتحاد کی کامیابی کا امکان

بھارت کے عام انتخابات کی تمام تر رائے دہی ہفتے کے روز ختم ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے ووٹ ڈال کر نکلنے والوں کی آراء کے نتائج جاری کیے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اتحاد انہیں ان کے منصب پر برقرار رکھنے کے لیے مطلوبہ پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کا آخری مرحلہ ہفتے کے روز مکمل ہوا، جو تقریباً ایک ارب اہل رائے دہندگان کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا انتخاب ہے۔ ووٹنگ 543 انتخابی حلقوں میں ہوئی۔

مودی، حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی، بی جے پی کے سربراہ ہیں، اور تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ پارٹی نے 2019ء کے گزشتہ عام انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کیں، اور حکمران اتحاد نے تقریباً دو تہائی نشستیں حاصل کی تھیں۔

میڈیا ایگزٹ پولز نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار بھی ویسی ہی شرح برقرار رہے گی۔

حزب مخالف جماعتیں شکایت کر رہی ہیں کہ ایگزٹ پول کے نتائج اصل ووٹ کی درست عکاسی نہیں کرتے۔

منگل کو ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی ہو گی۔