انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کے حساب سے ماتسُوموتو کیسل جاپانی قلعوں میں سرفہرست

وسطی جاپان میں مشہور ماتسُوموتو قلعہ نے بڑے جاپانی قلعوں میں سب سے زیادہ Instagram پیروکاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اس قلعے کو قومی اثاثے کا درجہ حاصل ہے۔

ناگانو پریفیکچر کے شہر ماتسُوموتو کی انتظامیہ نے جمعہ کے دن کہا کہ قلعہ کی سرکاری انسٹاگرام سائٹ کے پیروکاروں کی تعداد دوپہر تک 28,906 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد کُماموتو کیسل کے مقابلے میں 584 زیادہ ہے۔

شہر کے حکام 2021 سے اس 400 سال پرانے قلعے اور اس کے اطراف کی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں پوسٹس کی تعداد تقریباً 600 تک پہنچ گئی ہے۔

برف میں قلعے کا منظر پیش کرنے والی ایک تصویر کو 78,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شہر کی انتظامیہ بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

مالی سال 2023 میں قلعے کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 160,000 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔

بیرون ملک مقیم لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے، پوسٹس کو انگریزی، چینی اور تھائی سمیت دیگر غیر ملکی زبانوں میں بھی ٹیگ کیا جاتا ہے۔ اب پیروکاروں میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 20 فیصد ہے۔