چین کا یوکرین امن سربراہی اجلاس میں عدم شرکت کا امکان

چین کی وزارت خارجہ نے اشارہ دیا ہے کہ ملک جون میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے یوکرین امن سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے امن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کانفرنس میں شامل ہوں۔ روس ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ شرکت نہ کریں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اس مؤقف پر قائم ہے کہ کانفرنس کچھ شرائط پر ہونی چاہئے۔ ان میں روس اور یوکرین دونوں کی طرف سے کانفرنس کو تسلیم کرنا اور امن کے تمام منصوبوں پر منصفانہ بات چیت شامل ہے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چین کی طرف سے پیش کردہ شرائط پوری ہونے کا امکان نہیں ہے اور کانفرنس کا انتظام چین کی تجاویز اور بین الاقوامی برادری کی توقعات سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے لیے اس میں حصہ لینا مشکل ہو گا۔