نکّے 225 میں گراوٹ، 10 سالہ جاپانی حکومتی بانڈز کی شرح سود میں اضافہ

نیویارک حصص منڈی میں مندی کے بعد جمعرات کو ٹوکیو کے معیاری حصص اشاریے میں شدید گراوٹ آئی۔ امریکہ میں طویل مدتی شرح سود میں اضافے کے سبب سرمایہ کار امریکی معیشت کی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں۔

جمعرات کے روز نکّے 225 حصص اشاریہ 38,054 پر بند ہوا جو بدھ کی نسبت 502 پوائنٹس یا 1.3 فیصد کی کمی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کئی سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے جن میں خصوصاً سیمی کنڈکٹر اور دیگر ہائی ٹیک حصص شامل تھے۔ اس رجحان کے باعث ایک مرحلے پر 900 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی جو 2 فیصد سے زیادہ تھی۔

دریں اثنا، 10 سالہ جاپانی حکومتی بانڈز کی شرح سود جمعرات کے روز مختصر وقت کے لیے 1.1 فیصد تک بڑھ گئی۔