جاپانی کمپنی سوئیڈن کی ادویات ساز کمپنی کے مالکانہ حقوق حاصل کرے گی

جاپانی کیمیکل کمپنی آساہی کاسئے نے دواسازی کے کاروبار کو تقویت دینے کی کوشش میں دیگر اقدامات کے علاوہ سوئیڈن کی دوا ساز کمپنی کالی ڈیٹاس تھیراپیوٹکس کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آساہی کاسئے نے منگل کو کہا کہ جولائی میں دونوں کمپنیوں میں ٹینڈر کی پیشکش قبول کرنے کی مدت کا آغاز ہو گا۔

کمپنی نے کہا کہ کالی ڈیٹاس کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے ۔ سوئیڈن کی یہ کمپنی گردے کی بیماریوں کے علاج کے لیے درکار ادویات سمیت دیگر ادویات تیار کرتی ہے اور امریکی مارکیٹ میں اس کو سبقت حاصل ہے۔

آساہی کاسئے نے ملک میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے 2020 میں ایک امریکی ادویات ساز کمپنی کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔

کمپنی کے صدر نے توقع ظاہر کی کہ صحت کی دیکھ بھال آئندہ سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شعبہ ہو گا۔ جناب کُودو کوشیرو نے یقین ظاہر کیا ہے کہ یہ شعبہ 2030 اور اس کے بعد آساہی کاسئے گروپ کے کاروبار میں اہم حیثیت اختیار کر جائے گا۔