جاپانی وزیراعظم کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر سفارتی عہدیدار سے ملاقات

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فومیو نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی ہے۔ جناب کشیدا نے زیر التوا مسائل اور خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی جانب پیش رفت کی خواہش کا اظہار کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے بدھ کے روز وزیراعظم کشیدا سے ملاقات کی۔

جناب لیو اس وقت جاپان کی بڑی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے چھوٹے اتحادی کومیتو کی دعوت پر جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اُنہیں ایک ایسی اہم شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو مستقبل قریب میں چینی سفارتکاری میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں جناب کشیدا نے کہا کہ وہ ’’مشترکہ تزویراتی مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات‘‘ کے تحت مشترکہ مفادات کو وسعت دینے کے وسیع تر مقصد کے لیے مذاکرات کے ذریعے زیر التواء مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور مشترکہ شعبوں میں مل کر کام کرنے کی غرض سے تعاون میں تیزی لانے کی امید رکھتے ہیں۔

اس کے جواب میں جناب لیو نے دوطرفہ مذاکرات کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔