جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی مشترکہ نیوز کانفرنس

سیئول میں جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ ساڑھے چار سالوں میں تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو، چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور جنوبی کوریا کے صدر یُن سون نیئول نے پیر کی صبح ملاقات کی۔

انہوں نے اپنی بات چیت کا خلاصہ کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

اجلاس کے بعد صدر یُن نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک کا خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کا عزم شامل ہے۔