شمالی کوریا کا 'سیٹیلائٹ' لانچ کا منصوبہ

جاپان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 27 مئی سے 3 جون کے درمیان کسی وقت، بقول اسکے، مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کرنے کے اپنے منصوبے سے اسکو آگاہ کیا ہے۔

یہ پروجیکٹائل ممکنہ طور پر تین مقامات میں سے کسی ایک جگہ گرے گا- دو مقامات شمالی کوریا کے جنوب مغرب میں بحیرۂ زرد میں اور ایک فلپائن کے مشرق میں بحرالکاہل میں ہے۔ یہ سب جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر ہیں۔

حکام ان پانیوں میں مصروفِ عمل جہازوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرنے والی کسی بھی چیز کے لیے چوکس رہیں۔

وزیرِ اعظم دفتر میں حکومتِ جاپان کی ٹاسک فورس معلومات اکٹھی کر کے ان کا تجزیہ کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کِشیدا فُومیو نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامع معلومات حاصل کر کے ان کے تجزیے کے ذریعے لوگوں کو موزوں اطلاعات فراہم کریں۔