بھارتی عام انتخابات کا چھٹا مرحلہ، نئی دہلی میں رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رائے دہندگان نے ملک کے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے۔

سات مراحل پر مشتمل ان انتخابات کا چھٹا مرحلہ ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو منعقد ہوا تھا اور آخری یکم جون کو منعقد ہوگا۔ مجموعی طور پر 543 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، جن کا تعلق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے، تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے کوشاں ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی قیادت میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کا مقصد حکومت کی باگ ڈور حاصل کرنا ہے۔

نئی دہلی کو فضائی آلودگی اور ٹریفک مسائل سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔

دارالحکومت گرمی کی لہروں کی زد میں بھی ہے، جہاں درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس سے تجاوز کر رہا ہے۔

پانی سے محروم غریب آبادیوں میں پانی کی قلت ایک اور سنگین مسئلہ ہے۔

ان مسائل پر نئی دہلی کے رائے دہندگان کے فیصلے زیادہ تر توجہ حاصل کر رہے ہیں، کیونکہ دارالحکومت میں نشستیں جیتنا حکمران اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں، دونوں کے لیے اہم ہے۔

ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی۔