ڈبلیو ایچ او کے ارکان وبائی امراض کے معاہدے پر نہیں پہنچ سکے

عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ کے رکن ممالک مستقبل میں وبائی امراض سے بروقت لڑنے کے عالمی معاہدے کے لیے اتفاق رائے کی آخری تاریخ کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ اگلے ہفتے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی جنرل اسمبلی میں آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ارکان نے COVID-19 عالمی وباء سے سیکھے گئے سبق کی بنیاد پر دو سال قبل بات چیت شروع کی تھی۔ مذاکرات کاروں نے کسی نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی انسدادِ انفیکشن اقدامات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

لیکن مذاکرات جمعے کو بغیر کسی سمجھوتے کے ختم ہو گئے۔

اہم نکات میں ٹیکنالوجیز کی منتقلی اور مرض اور اسکے اسباب کے بارے میں معلومات کا اشتراک شامل تھا۔

ترقی پذیر ممالک نے ویکسین کی تقسیم کا مطالبہ کیا، لیکن ترقی یافتہ ممالک نے ان کی دوا ساز فرموں پر پڑ سکنے والے اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔